انتقال

حیدرآباد 19 اپریل (راست) ڈاکٹر محمد ذاکر الدین احمد خاں ولد جناب محمد نصیرالدین احمد خاں حال مقیم بریدہ سعودی عرب کا بعد نماز جمعہ 17 اپریل کو مدینہ منورہ میں کار حادثہ میں انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں والدین، اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9885095934 ، 9491063024 ، پر ربط کریں۔

حیدرآباد 19 اپریل (راست) جامعہ نظامیہ کے طالب علم فاضل اول جناب محمد جہانگیر پاشاہ ولد جناب شاہ نور شاہ مرحوم ساکن سالم چوک تالاب کٹہ کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 19 اپریل کو بعد نماز ظہر مسجد جامعہ نظامیہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان رنگیلی کھڑکی میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 21 اپریل کو بعد نماز عصر مسجد العرب حمودیہ تالاب کٹہ میں مقرر ہے۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبر 8019995065 پر ربط کریں۔

جناب سید حسن مہدی رضوی ابن جناب سید محمد مہدی حسن رضوی کا بروز اتوار انتقال ہوگیا۔ موصوف یونانی فارمیسسٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ آف آیوش گورنمنٹ آف تلنگانہ کے ملازم تھے۔ میت موصوف کے مکان پنجتن کالونی سے اُٹھائی گئی۔ تدفین دائرہ میر مومنؒ میں عمل میں آئی۔ نماز جنازہ مولانا سید وحیدالدین حیدر جعفری اخباری نے پڑھائی۔ مجلس زیارت 20 اپریل 4 بجے دن الاوہ سرطوق دارالشفاء میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 962229568 ، 9246351745 پر ربط کریں۔

جناب سید سعید بن محمد باشمیل ولد جناب محمد بن سعید باشمیل کا 18 اپریل کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد عشاء میں تدفین بارکس کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر7097344585 پر ربط کریں۔

٭ محترمہ شہنازبیگم ( شہزاد آپا ) زوجہ جناب احمد بن اسلم مرحوم کا بروز اتوار 19اپریل کو انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں تین فرزند اور ایک دختر شامل ہے۔ نماز جنازہ مسجد چوک میں بعد نماز عصر اور تدفین دودھ باؤلی قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل مسجد علاء الدین مغلپورہ میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9849754485 ، 8121858853 پر ربط کریں۔

٭ جناب سید غضنفر علی ولد جناب سید حاجی کرامت علی منصبدار کا بعمر 90سال انتقال ہوگیا۔ فاتحہ سیوم 21اپریل بروز منگل کو بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی مہدی پٹنم نزد سینٹ انس کالج مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات9849194906 ، 9573175031 پر ربط کریں۔