انتقال

٭٭ جناب محمد غفار شریف ولد محمد محبوب شریف مرحوم موظف محکمہ آبکاری ، متوطن موضع ناگپور چیریال منڈل کا آج رات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد چیونٹی شاہ ، کٹل گوڑہ میں ہوگی ۔ تدفین متصل گول قبرستان میں ہوگی ۔ تفصیلات کے لیے 9502734288 ۔ 9848329875 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ ریاست کے ممتاز طبیب سید علی احمد خاکی قادری سابق سپرنٹنڈنٹ انڈین میڈیسن یونانی کے فرزند سوم جناب سید سعید احمد ناصر خاکی قادری کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد نور آستانہ حضرت سیدنا خواجہ محبوب اللہؒ ، قاضی پورہ میں مولانا سید شاہ محمد صدیق علی حسینی قادری عارف سجادہ نشین درگاہ حضرت سیدنا خواجہ محبوب اللہ ؒ کی امامت میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی ۔ تدفین درگاہ حضرت سیدنا یحییٰ پاشاہؒ ، مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 31 دسمبر اتوار کو بعد نماز عصر مسجد نوری ، قاضی پورہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ فرزندان و دو دختر شامل ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9700452279 ۔ 7207317629 پر ربط کریں ۔۔