حیدرآباد /17 اپریل ( دکن نیوز ) محمد الیاس بعمر 45 سال پارٹنر
Decorin بنجارہ ہلز حیدرآباد ولد محمد سمیع مرحوم کا 16 اپریل کی شب چین (China) میں قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ محمد الیاس 15 اپریل کو 10.30 بجے شب بذریعہ طیارہ چین میں منعقدہ Interior Decor Exhibition میں شرکت کیلئے حیدرآباد سے اپنی کمپنی کی ایک ٹیم کے ہمراہ روانہ ہوئے تھے ۔ محمد یوسف پارٹنر یونٹ آف ڈیکور ان جو ٹیم کے ہمراہ ہیں بتایا کہ چین میں قانونی چارہ جوئی کے بعد میت کو حیدرآباد لائی جائے گی ۔ نماز جنازہ اور تدفین کا متعاقب اعلان کیا جائے گا ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 9949491572 اور 9885931632 سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔
حیدرآباد /17 اپریل ( راست ) حسن بن عبداللہ بن محفوظ ولدعبداللہ بن عمر بن محفوظ کا انتقال جدہ سعودیہ میں ہوگیا ۔ نماز جنازہ ( غیابانہ ) مسجد آصفیہ دبیرپورہ ، حیدرآباد روبرو درشہوار دواخانہ کل بروز ہفتہ بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 8179065121/ 9866165712 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب الحاج عبدالرشید ولدالحاج عبدالمجید مالک رشید اینڈسنس گلزار حوض مقیم شہران چارمینار کا 17 اپریل بروز جمعہ 9.20 بجے شب حرکت قلب بند ہونے کے سبب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج 18 اپریل بروز ہفتہ بعد نماز ظہر مکہ مسجد چارمینار میں مقرر ہے۔ تدفین قبرستان میر کا دائرہ سلطان شاہی میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 6 فرزندان اور 3 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9848057427 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔
٭٭ محترمہ شہناز بیگم ریٹائرڈ ٹیچر زوجہ جناب سید بشیر الدین ریٹائرڈ ڈپٹی کلکٹر کا بروز جمعہ 17 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 18 اپریل بعد نماز ظہر مسجد آمنہ پیراماونٹ ہلس کالونی گیٹ نمبر 4 ٹولی چوکی میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت شجاع الدین ؒ عیدی بازار میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885153754 پر ربط کریں ۔۔