حیدرآباد ۔ 11 اپریل (راست) محترمہ جیلانی بیگم زوجہ جناب محمد عبدالرشید خاں وظیفہ یاب فارماسسٹ میڈیکل کالج اورنگ آباد کا انتقال 10 اپریل کو ہوگیا۔ نماز جنازہ مراد نگر مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین لنگرحوض بغدادی بابا میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 12 اپریل کو مسجد مراد نگر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9959548545 ، 9032104730 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد شجاع الدین ( لیاب ٹیکنیشن ) ولد جناب شیخ لطیف متوطن ضلع نلگنڈہ ( حال مقیم ٹولی چوکی ) کا مختصر علالت کے بعد 10 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد بلال ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت میراں حسینی بغدادیؒ لنگر حوض میں عمل میں آئی ۔ مرحوم ، ڈاکٹر محمد ممتاز الدین احمد و ڈاکٹر شمشاد ( چلڈرنس ہاسپٹل اویسی کالونی ٹولی چوکی ) کے والد بزرگوار تھے ۔ فاتحہ سیوم 12 اپریل اتوار کو بعد نماز عصر مسجد بلال ٹولی چوکی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8886873613پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد رحمت علی خاں ولد جناب محمد حسن علی خاں مرحوم کا 9 اپریل کو خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ 10 اپریل کو مسجد رحمتیہ عظمت نگر یاقوت پورہ کالونی میں ادا کی گئی ۔ اور تدفین دائرہ سلطان واقع کرما گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار 12 اپریل کو بعد نماز عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور پانچ دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9848012411 ۔ 9440037101 پر ربط کریں ۔۔
00 مولانا محمدماجد حسین قادری کامل الحدیث والفقہ جامعہ نظامیہ، بانی و ناظم جامعہ انوارالحق کے والدہ ماجدہ محترمہ غوثیہ بیگم زوجہ جناب محمد محمودحسین قادری کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ کل بعد نماز جمعہ مسجد تکیہ آزاد شاہ علیہ الرحمہ، روبرو حبیب نگر پی ایس نامپلی میں ادا کی گئی اور تدفین اسی سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ شہزادہ غوث اعظم مولانا سید شاہ کاظم پاشاہ قادری سجادہ نشین خانقاہ موسویہ حسینی علم نے نماز جنازہ پڑھائی۔ مرحومہ کی فاتحہ سیوم اتوار کو بعد نماز عصر مسجد آزاد شاہ علیہ الرحمہ حبیب نگر نامپلی میں مقرر ہے۔ نماز عصر 5.35 پر ہوگی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9052534858 ، 9849899089 پر ربط کریں۔
٭ جناب مرزا حسن علی بیگ ولد جناب مقصود علی بیگ مرحوم ساکن طہماسب خان پورہ کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا سید اکبر حسین رضوی کی امامت میں الاوہ سرطوق میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ ، دو دختران و فرزند حسین علی بیگ المعروف راجہ شامل ہیں۔ مجلس زیارت 12اپریل بروز اتوار10بجے دن الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 9849297409 پر ربط کریں۔