انتقال

حیدرآباد۔/5اپریل، ( راست ) الحاج محمد غازی الدین افضل ولد جناب تلاوت علی مرحوم اکاؤنٹنٹ عریبین موٹرس دمام کے ایس اے کا بعمر 70سال دمام میں انتقال ہوگیا۔میت آج مرحوم کے مکان اکبر پلازہ ملک پیٹ لائی گئی ۔ نماز جنازہ 6اپریل بروز پیر بعد نماز ظہر جامع مسجد محی الدین النساء ملک پیٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان حضرت اُجالے شاہ صاحب ؒ سعید آباد میں عمل میں آئے گی۔ مرحوم، مولانا حافظ محمد اکبر علی جاوید نقشبندی قادری ملتانی فاضل جامعہ نظامیہ کے بھائی تھے۔ مزید معلومات کیلئے 9885091463 ، 9885549656 پر ربط کریں۔
حیدرآباد۔5؍اپریل(راست) محترمہ افسر النساء بیگم زوجہ جناب امان الحق ساکن میر محمود پہاڑی کا طویل علالت کے بعد 5 اپریل کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 6 اپریل کو بعد نماز ظہر جامع مسجدمحمدیہ میر محمود صاحب پہاڑی میں مقرر ہے۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں 5 فرزندان اور 3 دختران شامل ہیں۔تفصیلات کے لئے فون 9848060603پر یا 8008060603پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
حیدرآباد ۔ 5؍ اپریل ( راست ) محکمہ رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس نلگنڈہ کی ہر دلعزیز و نامور شخصیت جناب محمد مصلح الدین ذاکر (موظف محکمہ رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس) ولد جناب محمد معین الدین موظف مدرس مرحوم ساکن مانیم چلکہ نلگنڈہ کا بعمر (59) سال آج شب قلب پر شدید حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 6 اپریل بعد نماز ظہر مسجد محبس میں ادا کی جائیگی ۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت سید شاہ ولی اللہ واقع نزد عیدگاہ نلگنڈہ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے محمد مبارض الدین صابر 9951502231 یا زبیر احمد خان سے 9440102150 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔

حیدرآباد۔5؍اپریل(راست) محترمہ افسر النساء بیگم زوجہ جناب امان الحق ساکن میر محمود پہاڑی کا طویل علالت کے بعد 5 اپریل کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 6 اپریل کو بعد نماز ظہر جامع مسجدمحمدیہ میر محمود صاحب پہاڑی میں مقرر ہے۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں 5 فرزندان اور 3 دختران شامل ہیں۔تفصیلات کیلئے فون 9848060603پر یا 8008060603پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔