انتقال

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( راست ) : محترمہ سیدہ اعظم النساء زوجہ جناب خواجہ معین الدین ایڈوکیٹ مرحوم بنت جناب سید محمود حسین متوطن نارائن پیٹ کا آج بعد نماز مغرب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد کڑوے شاہ صاحب میں بعد نماز جمعہ مقرر ہے اور تدفین قبرستان رام کوٹ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9989759148 ۔ 9133117861 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ علاقہ گڈی ملکاپور مہدی پٹنم کی معروف شخصیت حضرت ناصر بن عبداللہ کا مختصر علالت کے بعد 2 اپریل بروز جمعرات کو بعمر 96 برس انتقال ہوگیا ۔ مرحوم حیدرآبادی تہذیب و ثقافت کی پہچان سمجھے جاتے تھے ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد محمدیہ گڈی ملکاپور میں ادا کی گئی اور تدفین مہدی پٹنم قبرستان ( نزد سینٹ اینس کالج) میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 3 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9000236646 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سیدہ بیگم بنت سید مہدی حسین مرحوم اہلیہ میر یاور حسین بھونگیری کا یکم اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا سید حسن محمود ابوطالب کی امامت میں اداکی گئی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 3 اپریل 4-30 بجے شام عبادت خانہ حسینی دارالشفاء مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9949257254 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ فاطمہ عرف صفیہ بیگم زوجہ الحاج میر ارشاد علی ساکن ایم او کالونی بہادر پورہ کا انتقال ہوگیا ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد عصر مسجد محمدیہ ایم او کالونی بہادر پورہ مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9000538786 پر ربط کریں ۔۔