انتقال

حیدرآباد 29 مارچ (راست) میر لائق علی خان (افسر پاشاہ) ولد میر یوسف علی خان ریٹائرڈ (اے جی آفس) کا 28 مارچ بروز ہفتہ 96 سال کی عمر میں انتقال ہوا۔ نماز جنازہ مسجد کنگس کالونی میں ادا کی گئی۔ تدفین گولکنڈہ قلعہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9849635005 پر ربط کریں۔
حیدرآباد ۔ 29 ؍ مارچ ( راست) محترمہ افسر بیگم صاحبہ 70 سال زوجہ جناب سید مردان علی عرف خسرو پٹیل زمیندار موقع ماڑگی تعلقہ ظہیرآباد و کانگریس لیڈر ضلع میدک کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل بروز پیر 30 ؍ مارچ بعد نماز ظہر مسجد عزیزیہ ہمایوں نگر میں مقرر ہے اور تدفین قبرستان سید صاحب روبرو الاوہ بی بی دبیرپورہ میں عمل میں آئیگی ۔ تفصیلات: 9440006889 پر معلوم جاسکتی ہیں ۔