انتقال

حیدرآباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( راست ) : محترمہ طیبہ بیگم بنت جناب محمد خرارت حسین زوجہ جناب سید سجاد حسین عابدی کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ دائرہ حضرت میر محمد مومنؒ میں ادا کی گئی ۔ تدفین وہیں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت بروز جمعہ4 ساعت عصر عبادت خانہ حسینی مقرر ہے ۔ مولانا سید اکبر حسین رضوی بیان کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9000809209 ۔ 9949386752 پر ربط کریں ۔۔

ریاض سعودی عرب میں انتقال
حیدرآباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب عتیق احمد شریف ولد جناب ولی احمد شریف مرحوم کا بعمر 58 سال ریاض سعودی عرب میں 20 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ میت کو حیدرآباد لائی جارہی ہے ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء ادا کی جائے گی ۔ تدفین متصل قبرستان درگاہ شریف فرسٹ لانسر حضرت بادپا ؒ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ دو دختر ایک فرزند شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9246376651 ۔ 7207377984 پر ربط کریں ۔۔

ادیبہ و مزاح نگار ڈاکٹر لئیق صلاح
کا انتقال
حیدرآباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( دکن نیوز ) : یہ خبر نہایت افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ اردو کی مایہ ناز ادیب اور ممتاز مزاح نگار ڈاکٹر لئیق صلاح کا آج صبح مختصر سی علالت کے بعد خانگی ہاسپٹل میں بعمر 79 سال انتقال ہوگیا ۔ ان کا نام لئیق خدیجہ اور قلمی نام لئیق صلاح تھا ۔ وہ نواب صلاح بن شمشیر یاور جنگ مرحوم کی دختر تھیں ۔ لئیق صلاح ایک عرصہ دراز تک گلبرگہ یونیورسٹی میں پروفیسر و صدر شعبہ اردو کے عہدہ پر فائز رہیں ۔ ملازمت کا آغاز بحیثیت لکچرر بی بی رضا ڈگری کالج گلبرگہ سے کیا ۔ وہ کرناٹک اردو اکیڈیمی کی صدر رہیں اس کے علاوہ قومی کونسل برائے فروغ اردو دہلی ، انجمن ترقی اردو ہند اور آل انڈیا ریڈیو دھارواڑ کرناٹک کے مشاورتی کمیٹی کی رکن رہیں ان کی کئی کتابیں تصانیف منظر عام پر آچکی ہے ۔ جن میں دیدہ شیندہ ، عکس در عکس ، میر شمس الدین فیض حیات اور ادبی کارنامے ، سنی نسائی ، تار نفس ، نقد و جستجو ، ارسطو جاہ اور دیگر تصانیف بھی شامل ہیں ۔ محترمہ محمود علی بن صلاح نے ڈاکٹر لئیق صلاح کی شخصیت اور ادبی کارناموں پر ایک کتاب ’ چشم نگران ‘ شائع کی جس میں ممتاز شخصیتوں کے مضامین شامل ہیں ۔ ڈاکٹر لئیق صلاح کے انتقال کی اطلاع پر ڈاکٹر شام سندر ماہر امراض چشم ، پروفیسر انور الدین ، جناب عابد صدیقی سابق نیوز ایڈیٹر دور درشن ، ڈاکٹر سید مصطفی کمال ایڈیٹر شگوفہ ، جناب رحیم خاں ( اردو آرٹس کالج ) سجاد کے علاوہ بی بی رضا ڈگری کالج گلبرگہ سے تعلق رکھنے والے لکچررس ، طلباء اور دونوں شہروں سے تعلق رکھنے والے خاتون لکچررس و طالبات کی کثیر تعداد نے پرسہ دیا ۔ فاتحہ سیوم ہفتہ 23 دسمبر بعد نماز عصر مسجد شمشیر یاور جنگ دیوڑھی روبرو رئیل ریجنسی گارڈن آصف نگر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849936442 ۔ 9908848131 پر ربط کریں ۔۔