٭٭ ڈاکٹر سید منور حسین کے جواں سال فرزند مسٹر سید مدثر حسین بعمر 19 سال انٹر سال دوم کے طالب علم کا آج صبح سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا ۔ وہ انٹر کا آخری پرچہ لکھنے کے لیے جارہے تھے ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد حسینی، بہادر پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 24 مارچ کو بعد عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9989252874 ۔ 9985382127 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ زکیہ بیگم زوجہ ابوالخیر احمد قدوس دختر مرحوم محمد غوث صاحب ساکن پرانی حویلی حیدرآباد کا انتقال آج بروز پیر بتاریخ 23مارچ 2015ہوگیا ہے ۔ نماز جنازہ مسجد دارالشفاء 24 مارچ بعد نماز ظہر ہوگی ۔ تدفین دائرہ مومن سلطان شاہی عمل میں آ:یگی ۔ تفصیلات فون 9573967753 ‘ 9246205360 معلوم کی جاسکتی ہے ۔
٭٭ محمد نصرت علی ولد محمد علی مرحوم ساکن بڑا بازار یاقوت پورہ کا آج بعمر 47سال انتقال ہوگیا ۔ وہ چند دنوں سے علیل تھے ۔ نماز جنازہ بروز پیر بعد نماز عشاء درگاہ احاطہ حضرت برہنہ شاہ صاحبؒ میں ادا کی گئی ۔ متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4فرزندان ہیں ۔ فاتحہ سیوم منگل کو بعد نماز عصر نزد حسامیہ اسکول بڑا بازار میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9247857117 ‘ 9666160990 پر ربط کریں۔
٭٭ سید غلام جیلانی قادری ( موظف محکمہ پولیس) ولد نوید قادری مرحوم ساکن واحد کالونی حیدرآباد کا مختصر علالت کے بعد آج بعمر 62سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ درگاہ درفیض عام چھتہ بازار میں ادا کی گئی ۔ تدفین احاطہ درگاہ درفیض عام متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کیلئے جناب الیاس قادری سے 9533228516 پر ربط کریں۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند ہے ‘ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر درگاہ درفیض عام میں مقرر ہے ۔
٭٭ جناب محمد الحاج محمد یوسف الدین ولد محمد حسین الدین مرحوم سابق فارماسسٹ وزارت صحت ( جدہ) کا بعمر 75 سال آج انتقال ہوگیا ۔ نمازہ جنازہ بعد عصر مسجد معظم پورہ ملے پلی میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان قدیم توپ خانہ گوشہ محل میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے ۔ تفصیلات کیلئے 8522978397 ‘ 8374363635 پر ربط کریں ۔