جناب محمد مشتاق خان ولد جناب محمد عبدالقادر مرحوم کا 19 مارچ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء بڑی مسجد بارکس میں ادا کی گئی۔ تدفین بڑے قبرستان میں کی گئی۔ فاتحہ سیوم 21 مارچ شنبہ کو بعد نماز عصر جامع مسجد بارکس میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8977178816 ، 9010077637 پر ربط کریں۔
جناب میر معظم علی خان موسوی ولد نواب میر مہدی حسن خاں موسوی مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا سید مقصود حسین جعفری کی امامت میں الاوہ سرطوق میں 21 مارچ 12 بجے دن ادا کی جائے گی۔ تدفین احاطہ سالارجنگ دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئے گی۔ مجلس زیارت 22 مارچ کو 4 بجے شام بارگاہ معصومین پنجتن کالونی دارالشفاء میں مقرر ہے۔ مولانا سید مقصود حسین جعفری مخاطب کریں گے۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849048142 ، 9347538808 پر ربط کریں۔
محترمہ خواجہ بیگم اہلیہ محمد قاسم متوطن نصراللہ باغ نظام آباد کا بعمر 80 سال 19 مارچ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد نصراللہ باغ میں ادا کی گئی۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7382843617 پر ربط کریں۔
ڈاکٹر میر اسد علی خان ابن جناب میر اقبال علی خان کا 20 مارچ کو انتقال ہوگیا۔ تدفین دائرہ میر مؤمن میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 22 مارچ شام 4.30 بجے شام عبادت خانہ حسینی میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 24572903 ، 9440681190 پر ربط کریں۔