حیدرآباد /17 مارچ ( راست ) جناب محمد سمیع اللہ خان ریٹائرڈ اے سی پی آندھراپردیش اور اولمپک فٹبال کھلاڑی کا بعمر 83 سال 16 مارچ کو شکاگو امریکہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر اسلامک فاؤنڈیشن ویلا شکاتو امریکہ میں ادا کی گئی اور تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو فرزندان ڈاکٹر محمد رفیع اللہ اور شفیع اللہ کے علاوہ ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 0016308533478 پر ربط کریں ۔
حیدرآباد /17 مارچ ( راست ) مولانا محمد عبیداللہ مفتاحی نائب معتمد لجنتہ العلماء کی اطلاع کے بموجب مولانا عبدالوہاب زاہد القاسمی ناظم مدرسہ معراج العلوم الکاپور خازن لجنتہ العلماء کا بعد نماز فجر اچانک انتقال ہوگیا ۔ مولانا محترم حیدرگوڑہ میں مسجد عمر فاروق کے تقریباً 28 سال امام و خطیب رہے اور مدرسہ معراج العلوم کے بانی و ناظم رہے اور لجنتہ العلماء کے خازن تھے ۔ مولانا کی نماز جنازہ مسجد عمر فاروق حیدر گوڑہ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین بشیر باغ کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے ربط کریں ۔ 9849196577/ 9246377067۔
حیدرآباد۔17؍مارچ(راست) جناب محمد فیض اللہ کی اہلیہ نور جہاں کا کل شام انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد شرف الدین خان بنگلہ بینی صاحب دبیر پورہ میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم جمعرات 19مارچ بعد نماز عصر مسجد شرف الدین میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں فرزند محمد سمیع اللہ شامل ہیں۔ تفصیلات فون نمبرات 9849897366،9642428961 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔