حیدرآباد 15 مارچ (راست) جناب حسن رشید عرف خالد ولد جناب حسن عبیداللہ مرحوم ساکن خیریت آباد کا بروز ہفتہ 14 مارچ کو بعد نماز فجر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد قطب شاہی خیریت آباد میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9849194194 پر ربط کریں۔
m الحاج محمد علی حسامی کی اہلیہ محترمہ بلقیس بیگم کا انتقال ہوگیا۔ 16 مارچ بروز پیر بعد نماز ظہر جامع مسجد جہاں نما میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور تدفین روشن جھرہ (جہاں نما) میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 9346994899 ، 9346207743 پر ربط کریں۔
mجناب محمد معراج الدین ولد جناب محمد ابراہیم مرحوم ساکن مراد نگر کا بعمر 65 سال خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل بعد نماز عشاء جامع مسجد مرادنگر میں ادا کی گئی اور تدفین اس مسجد ہذا سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ چار لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9292850583 پر ربط کریں ۔
حیدرآباد 15 مارچ (راست) محترمہ کریمہ بی اہلیہ سید احمد علی مرحوم ‘ کاچی گوڑہ 80 کلاس ‘سی آئی ڈی کوارٹرس کا 15 مارچ بروز اتوار بعد مغرب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ پیر ‘16 مارچ مسجد اسماعیل گول ناکہ میں ادا کی جائیگی ۔ تدفین قبرستان قادر باغ امیر پیٹ عمل میں آئیگی ۔ تفصیلات فون نمبر 9951867286, 9346638875 پر حاصل کی جاسکتے ہیں۔