انتقال

حیدرآباد۔/10مارچ ، ( راست ) محلہ لالہ گوڑہ شانتی نگر کی معزز شخصیت معتمد مسجد اقصیٰ شانتی نگر لالہ گوڑہ سکندرآباد جناب الحاج محمد عبدالرؤف قادری قدیری ولد قیوم بھائی صاحب مرحوم ریٹائرڈ APDDC کا 61سال کی عمر میں آج صبح قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر خطیب مسجد اقصیٰ شانتی ڈاکٹر مولانا حسن نقشبندی وجودی نے پڑھائی۔ تدفین لالہ گوڑہ کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 12مارچ بعد نماز عصر مسجد اقصیٰ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات مرحوم کے بھائی عبدالجلیل سے فون 9346902679 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
٭ جناب الحاج سید عبدالقادر مرحوم ولد جناب سید عبدالقاسم صاحب مرحوم غازی ملت کالونی فلک نما کا بروز منگل 10مارچ کو انتقال ہوا۔ نماز جنازہ جامع مسجد مریم بیگم میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان قادری چمن میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 12مارچ بروز جمعرات جامع مسجد مریم بیگم قادری چمن میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9030601979 پر ربط کریں۔

٭٭ یحییٰ شریف مرحوم ولد سرفراز شریف مرحوم کا 7 مارچ صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد افضل گنج میں ادا کی گئی اور تدفین بیگم بازار قوت الاسلام قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم مسجد قوت الاسلام بیگم بازار میں 8 مارچ بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 8801026554 پر ربط کریں ۔۔