حیدرآباد 7 مارچ (راست ) جناب غلام جیلانی ولد جناب غلام محبوب مرحوم کا 4 مارچ کو فلوریڈا امریکہ میں انتقال ہوگیا اور نماز جنازہ 6 مارچ کو فلوریڈا امریکہ کی جامع مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین بھی فلوریڈا امریکہ میں ہی عمل میں آئی ۔ قرآن خوانی بروز اتوار 8 مارچ بعد نماز عصر مسجد خلیفہ معین باغ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9440966833, 9052538987 پر ربط کریں۔
حیدرآباد ۔ 7 مارچ (راست) جناب سید امجد قادری الملتانی ملازم گورنمنٹ پریس ولد جناب سید اسماعیل مرحوم کا 6 مارچ کوبعمر 56 سال انتقال ہوگیا ۔ مسجد پیارو میاں مصری گنج میں بعد نماز جمعہ نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین قبرستان حضرت شاہ راجو قتال حسینیؒ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک فرزند شامل ہے ۔ فاتحہ سیوم اتوار 8 مارچ بعد نماز عصر مسجد پیارو میاں مصری گنج میں مقرر ہے ۔ دیگر تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849742004 اور 040-65098778 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ تہذیب النساء بیگم عرف شہناز وظیفہ یاب یونانی کمپاونڈر اہلیہ جناب میر ہمت علی کا کل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد عباد اللہ شاہ ، چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ دو لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 8 مارچ بروز اتوار مسجد عباد اللہ شاہ نزد دبیر پورہ فلائی اوور میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید معلومات 9542345001 ۔ 9866205969پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سراج بیگم زوجہ جناب شہباز خاں مرحوم کا 7 مارچ کی شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد محمد شکور فتح دروازہ میں ادا کی گئی اور تدفین مصری گنج قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز یکشنبہ بعد نماز عصر مسجد محمد شکور ، فتح دروازہ میں مقرر ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9533465913 پر ربط کریں ۔۔