حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب محمد عثمان ( منٹ ) ولد جناب محمد قاسم مرحوم کا انتقال بروز منگل 3 مارچ کو ہوگیا ۔ تدفین چہارشنبہ 4 مارچ کو بعد نماز عصر مراد شاہ دھوتیؒ مراد نگر میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کے لیے 9397630050 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد سرفراز علی ولد الحاج محمد فیاض علی مرحوم ڈپٹی تحصیلدار کوڑنگل وظیفہ یاب ، سابقہ ملازم ٹویوٹا کمپنی ابھا سعودی عربیہ کا انتقال بعمر 65 سال بروز منگل 3 مارچ کو ہوگیا ۔ اسی دن نماز جنازہ مسجد اقصیٰ نٹراج نگر ٹپہ چبوترہ میں 10-30 بجے شب ادا کی گئی ۔ تدفین درگاہ گنج شہیداںؒ صابر نگر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 5 مارچ کو بعد نماز عصر مسجد اقصیٰ نٹراج نگر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391314824 ۔ 8801470559 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج عبدالسلیم ولد جناب عبدالغفور مرحوم ساکن کاٹے دھن کا 3 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 4 مارچ کو بعد نماز ظہر جامع مسجد نورانی ، حسن نگر میں ادا کی گئی اور تدفین اندرا نگر قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 5 مارچ کو بعد نماز عصر جامع مسجد نورانی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 8801491222 ۔ 9849978892 پر ربط کریں ۔۔