حیدرآباد ۔ 2 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب محمد عبدالصمد ولد عبدالحکیم سابق کارپوریٹر سیتارام باغ ڈیویژن ساکن رازدار خاں پیٹ کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد چشتی چمن میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد چشتی چمن سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم کل بروز منگل 3 مارچ بعد نماز عصر مسجد چشتی چمن میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 98853-68350 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالغفار ساکن آزاد نگر علی کیفے چوراہا ولد جناب محمد شریف مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد آزاد نگر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان ٹھگی جیل میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 3 مارچ کو بعد نماز عصر مسجد آزاد نگر میں مقرر ہے ۔ مرحوم ، مسٹر علی بن سعید الگتمی قائد تلگو دیشم پارٹی کے بہنوائی تھے۔ مزید تفصیلات کے لیے 9703089084 ۔ 9989265523 پر ربط کریں ۔۔