حیدرآباد ۔ یکم مارچ ۔ (راست) محترمہ خیرالنساء بیگم بنت جناب رشید نواب مرحوم زوجہ جناب خواجہ محمد امین الدین ساکن خورشید جاہ کی دیوڑھی کا بروز ہفتہ 28 فروری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر مسجد قطب عالم خورشید جاہ کی دیوڑھی میں ادا کی گئی اور تدفین قطب عالم قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 3 مارچ کو مسجد ہذا میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے مرحومہ کے فرزند جناب خواجہ محمد انورالدین سے فون نمبر 9912250532 پر ربط کریں۔
حیدرآباد ۔ یکم ۔مارچ( راست ) جناب ابراہیم علی قریشی این ایس ایف سپرنٹنڈنٹ نظام شوگرفیکٹری شکر نگر ضلع نظام آباد کا یکم مارچ بروز اتوار علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔نماز جنازہ مسجد صالحین عیدی بازار حیدرآباد میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان داود قریشی ‘ اکبر علی قریشی ایس اے گورنمنٹ اپرپرائمری اسکول نامپلی ‘ مسعود قریشی ‘ ایوب قریشی اور دو دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 3مارچ منگل کو مسجد صالحین عیدی بازار بعد نماز عصر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9440192265پر ربط کریں۔
کرما گوڑہ کی ہردلعزیز شخصیت جناب مرزا مسعود بیگ 55 سال ولد جناب مرزا رحمن بیگ مرحوم کا آج مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 2 مارچ کو بعد نماز ظہر (1.15 بجے) مسجد معراج کرما گوڑہ نزد چنچل گوڑہ جیل سعیدآباد میں ادا کی جائے گی۔ تدفین سلطان دائرہ متصل مسجد معراج میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہے۔ فاتحہ سیوم 3 مارچ بعد نماز عصر مسجد معراج کرما گوڑہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے 7702128516 یا 8801489786 پر ربط کریں۔