حیدرآباد ۔ 5 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب میر مصطفی علی ولد جناب میر محمود علی صاحب مرحوم کا 5 دسمبر کو بعمر 81 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر جامع مسجد بہادر پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ لابی صاحبہ واقع دبیر پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر جامع مسجد بہادر پورہ میں ادا کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8297072867 ۔ 9052533552 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سیدہ غوث النساء زوجہ جناب سید منیر احمد صاحب مرحوم موظف اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد ساکن حمایت نگر ، کا بعمر 88 سال آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد شاہی باغ عامہ اور تدفین قبرستان نانا باغ بشیر باغ میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ کے پسماندگان میں تین فرزندان ڈاکٹر سید جاوید منیر ، جناب سید شاہ منیر حال مقیم شکاگو ( امریکہ ) ، اور جناب سید ماجد منیر ( ناہید ) موظف اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد ( این آر آئی ) برانچ حیدرآباد کے علاوہ ایک دختر اہلیہ امیر حسین حال مقیم شکاگو شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9603464950 پر ربط کریں ۔۔