حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( راست ) : جناب محمد سردار احمد پٹیل المعروف پولیس پٹیل منتور منڈل پلکل ضلع میدک کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد محمد روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز میں آج بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین روڈ نمبر 12 پر ایلبٹ ہاسپٹل کے قریب واقع قبرستان میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9849995867 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالکریم ریٹائرڈ ملیریا آفیسر محکمہ صحت و طبابت و ریٹائرڈ پروفیسر عثمانیہ میڈیکل کالج ساکن چنچل گوڑہ کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد عثمانیہ صرفخاص پلٹن ملک پیٹ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت اجالے شاہؒ سعید آباد میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 27 فروری کو بعد نماز عصر مسجد عثمانیہ صرفخاص پلٹن ملک پیٹ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین فرزندان و ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے 24577171 پر ربط کریں ۔۔