انتقال

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( راست ) جناب عبدالرزاق کی والدہ محترمہ احمدی بیگم زوجہ جناب عبدالرحیم مرحوم کا 25 فبروری بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا ۔ جامع مسجد حافظ نگر میں نماز جنازہ ادا کی گئی ہے اور تدفین بانو نگر قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9866308300

m الحاج محمد غوث الدین ( غوث بھائی ) کی اہلیہ محترمہ کا 25 فبروری کو مختصر سی علالت کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد دیوان دیوڑھی میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان روشن دل کا تکیہ دبیرپورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعہ 27 فبروری کو جامع مسجد دیوان دیوڑھی میں 4 بجے شام مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849325436 پر ربط کریں۔