انتقال

حیدرآباد ۔ 29 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب محمد عبدالرشید ولد جناب محمد عبدالرزاق مرحوم ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ واٹر ورکس ڈپارٹمنٹ ساکن اولڈ ملک پیٹ کا 29 نومبر بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 30 نومبر بعد نماز ظہر مسجد محی الدین النساء ، ملک پیٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان چندا صاحب چادر گھاٹ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9440601487 پر ربط کریں۔۔
٭٭ علی بن قاسم قریشی ساکن بارکس‘ کا بروز چہارشنبہ29نومبر کو انتقال ہو گیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعرات 30؍ نومبر کو بعد نماز ظہر جامع مسجد بارکس میں ادا کی جائے گی اور تدفین بڑا قبرستان بارکس میں عمل میں آئی گی۔ مرحوم سعید قریشی‘ صالح قریشی‘ ساجد قریشی کے والد ہوتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون: 9000616140, 9849222274پر ربط کیا جا سکتا ہے۔

 

ای احمد مرحوم کے داماد کا دبئی میں
انتقال ، مسلم لیگ کا اظہار تعزیت
حیدرآباد ۔ 29 ۔ نومبر : ( راست ) : کیرالا سے تعلق رکھنے والے انڈین یونین مسلم لیگ ( آئی یو ایم ایل ) کے سینئیر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ای احمد مرحوم کے داماد ڈاکٹر بابو شیر سعد کا 28 نومبر کو دبئی کے راشد ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ آئی یو ایم ایل کی تلنگانہ یونٹ نے ڈاکٹر بابو شیر سعد کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ وہ ایک مخیر شخصیت تھے جو غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کیا کرتے تھے ۔ آئی یو ایم ایل کے ریاستی جنرل سکریٹری عبدالغنی نے کہا کہ جماعت نے مرحوم کے غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے ۔۔