انتقال

ظہیرآباد ۔24 ۔ فبروری ( ذریعہ فیاکس ) عبدالرزاق ولد عبدالرحمن ( باپن پلے والے ) کا بعمر 84 سال اور اہلیہ محمد بابو میاں ( کوہ نور ہوٹل ) کا بعمر 70 سال انتقال ہوگیا ۔ عبدالرزاق مرحوم مشہور تاجر محمد اقبال احمد ویجیٹبل کمیشن ایجنٹ کے والد بزرگوار تھے ۔ دونوں مرحومین کے نمازجنازہ مسجد بغدادی درگاہ سید شاہ عبدالعزیز قادر بعد نماز ظہر مولانا عبدالمجیب قاسمی خطیب و امام جامع مسجد ظہیرآباد نے پڑھائی ۔ تدین احاطہ درگاہ ممدوح عمل میں آئی ۔ جنازہ میں محمد فریدالدین سابق ریاستی وزیر بھی شریک تھے ۔ مرحوم عبدالرزاق کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 7 لڑکے 4 لڑکیاں ہیں ۔ مزید معلومات کیلئے سیل فون پر 9440969255 پر ربط پیدا کریں۔