انتقال

کلواکرتی /23 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی کی مشہور معروف شخصیت جناب عبدالغنی موظف
DPRO کا رات تقریباً 10 بجے انتقال ہوگیا ۔ صاحب موصوف شہر کلواکرتی میں ہر دل عزیز شخصیت کے مالک تھے ۔ جبکہ آٖ نے سرکاری ملازمت میں ناگرکرنول ، نارائن پیٹ ، نظام آباد اور محبوب نگر میں خدمات انجام دیں ۔ دوران ملازمت ہرکوئی آپ کے ڈسپلین و پابند پر رشک کیا کرتا تھا جبکہ آپ میں دینداری کاجذبہ زیادہ پایا جاتا تھا ۔ آج بعد نماز ظہر مسجد الویزان میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں بلالحاظ مذہب و ملت سینکڑوں کی تعداد میں لوگ شامل تھے ۔ محبوب نگر سے ڈی پی آر او آفس سے کئی ایک افراد نے آٖ کے جلوس جنازہ میں شرکت کی ۔ آپ کی تدفین حضرت رکن الدین اولیاء کے قریب موجود قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں ۔ جلوس جنازہ میں اخبارات کے نمائندے اور الکٹرانک میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی جن میں محمد عبدالصمد سیاست ، محمد عبدالماجد سہارا ، محمد معین الدین ، محمد حاجی کے علاوہ جناب سید توفیق ، نصیر ، سید مسعود ٹی آر ایس قائد محمد امجد ملک والے ٹی آر ایس قائد ، محمد عبدالروف ، محمد رفیع کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام موجود تھے ۔