انتقال

حیدرآباد ۔ 31 اکٹوبر (راست) جناب عبدالمسعود مؤظف منڈل ایجوکیشن آفیسر، فرزند جناب عبدالخالق متوطن سدی پیٹ کا انتقال 31 اکٹوبر کو ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر اتوار کو جامع مسجد باغ جہاں آراء میں ادا کی جائے گی اور تدفین سلطان دائرہ چنچلگوڑہ میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9705638401 یا 9652401853 پر ربط کریں۔
00 جناب عبدالوحید خان ولد جناب عبدالحمید خان مرحوم مؤظف ملازم محکمہ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا ساکن مراد نگر کا بعمر 65 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر 31 اکٹوبر کو مسجد مراد شاہ دھوتی میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں انجام پائی۔ فاتحہ سیوم یکم ؍ نومبر اتوار کو بعد نماز عصر مسجد مراد شاہ دھوتی مراد نگر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9912922516 یا 9393748600 پر ربط کریں۔
00 محترمہ نورالنساء بیگم (نبیری میر محمد مومن صاحب قبلہ ؒ) بنت جناب میر حیدر علی مرحوم اہلیہ میر عباس علی مرحوم (کیپٹن سالارجنگ میوزیم) کا 30 اکٹوبر جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ تدفین دائرہ حضرت میر محمد مومن قبلہ میں عمل میں آئی۔ مجلس عزائے سیدالشہداء برائے ایصال ثواب اتوار یکم ؍ نومبر کو 4 بجے شام مسجد نورالامراء نورخاں بازار میں مقرر ہے۔ مولانا السید آغا ابراہیم الموسوی الجزائری بیان کریں گے۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9032696976 پر ربط کریں۔
00 جناب میر نواز علی ولد جناب میر قادر علی مرحوم پٹہ دار موضع شاکوارم منڈل ضلع ورنگل تعلقہ گجویل شریف کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز فجر مسجد سردارالنساء معین باغ میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین موضع شاکوارم میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8686476097 ، 9951361313 پر ربط کریں۔
00 جناب محمد خالد سیف الھدیٰ علوی ولد جناب محمد عبدالحامد علوی مؤظف ملازم محکمہ برقی کا 31 اکٹوبر کو سعیدآباد میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد فیض العلوم سعیدآباد میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت اجالے شاہ ؒ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم مسجد پلٹن ملک پیٹ میں یکم ؍ نومبر کو بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849424292 پر ربط کریں۔