حیدرآباد۔22فبروری( راست) جناب یعقوب ضیاء الدین طوسی ولد معین الدین مرحوم کا گذشتہ روز 21فبروری کو دبئی میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کی میت حیدرآباد لائی جارہی ہے ۔ تدفین مسجد مردھے منور پٹیل سے متصلہ آبائی قبرستان میں 24فبروری کو عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں مرحوم کی والدہ (پڑپوتی بہادر شاہ ظفر) کے علاوہ برادر یعقوب شجیع الدین طوسی اور دو فرزندان یعقوب شاہ نور طوسی اور یعقوب منہاج الدین طوسی اور ایک دختر شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 9533038910 پر ربط کریں۔