انتقال

حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( راست ) : جناب مرزا اصغر علی ابن جناب مرزا عنایت علی کا 17 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولوی مہدی علی ہادی نے پڑھائی ۔ تدفین دائرہ حضرت محمد میر مومن سلطان شاہی میں عمل آئی ۔ مجلس زیارت 19 فروری بروز جمعرات کو 4 بجے دن نور خاں بازار مقرر ہے ۔ مہدی علی ہادی بیان کریں گے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9701799119 ۔ 9391736100 پر ربط کریں ۔۔

پاکستان کراچی میں انتقال
حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( راست ) : محترمہ مسعودہ پروین بنت جناب محمد عبداللہ ڈائرکٹر کے ڈی اے آفس ڈپارٹمنٹ کراچی کا بروز منگل 17 فروری کو کراچی میں انتقال ہوگیا ۔ کراچی میں نماز جنازہ کی ادائیگی اور تدفین عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9866711979 ۔ 9849481720 پر ربط کریں ۔۔

انتقال
٭٭ جناب اکبر حسن خان ولد جناب منصور حسن خاں مرحوم موظف ریلوے گارڈ ساکن حکیم پیٹ ٹولی چوکی کا 18 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد قطب شاہی سنتوش نگر کالونی مہدی پٹنم میں ادا کی گئی اور تدفین پراماونٹ کالونی کے قدیم قبرستان میں عمل میں آئی ۔ زیارت بروز جمعہ 20 فروری کو بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں تین لڑکے اور پانچ لڑکیاں شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے فون نمبرات 8125359058 ۔ 9703830598 پر ربط کریں ۔۔