انتقال

کریم نگر /12 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر میں گیتابھون ہوٹل کے مالک راجیو شٹی کا 66 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ راجیو شٹی کا آبائی مقام کرناٹک ہے جب کہ وہ کرناٹک کے ضلع کندہ پور کے متوطن تھے ۔ انہیں سانس لینے میں تکلیف پر قریبی دواخانہ سے رجوع کیا گیا تھا جہاں انہوں نے آخری سانس لی ۔ راجیو شٹی کے سوگ میں ہوٹل گیتا بھون کو بند کردیا گیا ہے ۔ راجیو شٹی نے معمولی کاروبار سے ترقی کرتے ہوئے کریم نگر کی عالیشان ہوٹل گیتا بھون کا قیام عمل میں لایا تھا ۔ پسماندگان میں اہلیہ ایک لڑکا ایک لڑکی شامل ہے ۔