نارائن پیٹ /10 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محترمہ فاطمہ بیگم زوجہ جناب محمد عبدالرحیم ٹنگسال مرحوم موظف اگزیکیٹیو انجینئیر اریگیشن کا بعمر 81 سال آج انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز ظہر جامع مسجد نارائن پیحٹ میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور آبائی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 7 لڑکیاں اور دو لڑکے شامل ہیں ۔ فاتحہ سہ یوم 12 فروری بروز جمعرات بعد نماز فجر جامع مسجد نارائن پیٹ میں مقرر ہے ۔ مرحومہ جناب عبدالرحمن موظف لکچرر و نائب صدر ضلع حج کمیٹی محبوب نگر کی خوش دامن صاحبہ تھیں۔ تفصیلات کیلئے سیل نمبر 9985451772 پر ربط پیدا کریں ۔