محترمہ عائشہ صدیقی زوجہ اقبال احمد صدیقی سابق ملازم سنڈیکیٹ بنک کا شکاگو میں انتقال ہوگیا محترمہ حاجی محمد اسماعیل سابق ایم ۔ایل ۔اے ۔ ادولی (کرنول) کی بڑی صاحبزادی تھیں ۔ تدفین شکاگو میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات حسب ذیل فون نمبر پر حاصل کی جاسکتی ہیں ۔
001 8472752275,
حیدرآباد ۔ 9 ۔ فروری : ( راست ) : جناب حامد علی کا شکاگو امریکہ میں 8 فروری اتوار کو انتقال ہوگیا ۔ موصوف کو شش کا کینسر لاحق تھا ۔ اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ رولنگ میڈوز مسجد جس کے وہ سرگرم ممبر بھی تھے میں نماز جنازہ پڑھائی گئی اور ELGIN قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔۔
حیدرآباد ۔ 9 ۔ فروری : ( راست ) : اہلیہ محترمہ جناب شیخ محمد ملکے مرحوم کا 8 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز عشاء مسجد قادر الدولہ کوٹلہ عالیجاہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان روشن دل کا تکیہ دبیر پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم منگل 10 فروری کو مسجد قادر الدولہ میں بعد عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9346612745 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ صالحہ رضا اہلیہ جناب سید محمد رضا ساکن اے سی گارڈ کا 9 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ میت ان کے مکان سے 10 فروری رات دس بجے اٹھائی جائے گی اور تدفین دائرہ حضرت میر محمد مومن صاحبؒ سلطان شاہی میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9948763338 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 9 ۔ فروری : ( راست ) : جناب محمد قاسم الدین مشتاق فرزند جناب محمد بشیر الدین مرحوم سابق انسپکٹر آبکاری کا انتقال 8 فروری کو ہوگیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 9959802940 ، 4167921056 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 9 ۔ فروری : ( راست ) : حضرت علامہ فاضلؒ کی چھوٹی صاحبزادہ (ہمشیرہ خورد مولانا محمد حمید الدین حسامی عاقل) محترمہ صدیقہ بیگم زوجہ جناب خواجہ محمد صدیق مرحوم کا انتقال مکہ مکرمہ میں بحالت سعی 9 فروری کو بوقت نماز چاشت ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل بروز منگل بعد نماز ظہر کعبتہ اللہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین مکتہ المکرمہ میں ہی عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9032651207 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ مولانا محمد اقبال احمد رضوی القادری کی والدہ محترمہ کا مختصر سی علالت کے بعد 8 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مولانا محمد اقبال احمد رضوی نے مسجد حکیم میر وزیر علی ، فتح دروازہ میں پڑھائی ۔ مولانا سید شاہ ملتانی قادری نے دعائے مغفرت کی ۔ علماء و مشائخین نے کثیر تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ تدفین تکیہ جمال بی ، فتح دروازہ عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 10 فروری بعد نماز عصر مسجد حکیم میر وزیر علی ، فتح دروازہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849342379 پر ربط کریں ۔۔