انتقال

حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( راست ) : جناب فاروق محی الدین خرم موظف آر ٹی سی کنٹرولر چارمینار ڈپو کا بروز جمعرات 5 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد خدیجہ بیگم سلطان شاہی میں ادا کی جائے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9393441404 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ صحافی جناب محمد اظہر الدین کی والدہ محترمہ صادقہ بیگم زوجہ جناب محمد بشیر الدین احمد مرحوم کا بعمر 90 سال خانگی ہاسپٹل کنگ کوٹھی میں 4 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر 5 فروری کو مسجد باغ عامہ میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ یوسفینؒ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 6 فرزندان اور 6 دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 6 فروری بعد نماز عصر مسجد باغ عامہ نامپلی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9989023866 ۔ 9494442941 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سلیم النساء بیگم زوجہ جناب سید مسعود احمد کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 5 فروری کو بعد نماز عشاء مسجد صلاح الدین خاں مغل پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان متصل مسجد نور روبرو الاوہ بی بی دبیر پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 7 فروری کو بعد عصر مسجد صلاح الدین خاں مغل پورہ میں مقرر ہے ۔ معلومات کے لیے 9985257380 پر ربط کریں ۔۔