انتقال

ورنگل ۔3 فروری (سیاست ڈسڑکٹ نیوز) ورنگل کے ممتاز ادیب و شاعر جناب اقبال شیدائی صدرتحریکِ قلم ورنگل کی اہلیہ محترمہ سردار بیگم عرف فرزانہ صاحبہ کا انتقال یکم فروری 11 بجکر 40 منٹ پر اویسی ہاسپٹل حیدر آباد میں 62 سال کی عمر میں ہوگیا۔28جنوری کی رات اُن کے دماغ پر شدید اسٹروک ہوگیا تھا ۔مرحومہ، ورنگل کی مشہور شخصیت جناب ریاض الدین مرحوم مالک ڈنکا بیڑی فیکٹری ورنگل کی دختر تھیں اور مستاجرانِ جنگلات جناب محمد نجم الدین خلیق اور جناب محمد صغیر الدین منیر کی ہمشیرہ تھیں۔محترمہ کی نماز جنازہ جامع مسجد سیدنا عمر فاروقؓچندرائن گٹّہ میں ادا کی گئی۔جناب حافظ محمد تنویر احمد نوری استاد مدرسۂ برکاتیہ رائے پورہ ہنمکنڈہ نے امامت کی اور تدفین قبرستان بارکس میں عزیز و اقارب کی کثیر تعداد کی موجودگی میں عمل میں آئی ۔