حیدرآباد ۔ 2 ۔ فروری : ( راست ) : جناب حمید خاں عرف حمید کالر ساکن چارمینار کی اہلیہ محترمہ کا بروز ہفتہ 31 جنوری کو ادائیگی عمرہ کے دوران مکہ مکرمہ میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین یکم فروری کو مکہ مکرمہ کے قریب قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 3 فروری بروز منگل مسجد بیگم روبرو مکہ مسجد میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8688455522 پر ربط کریں ۔۔
انتقال
حیدرآباد ۔ 2 ۔ فروری : ( راست ) : جناب میر نقی علی ولد جناب میر منور علی مرحوم ساکن منجو میاں طویلہ دبیر پورہ کا یکم فروری بروز اتوار انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا سید نبی حسن نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 3 فروری کو 4 ساعت عصر الاوہ بی بی دبیر پورہ مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ ، دختر کے علاوہ 3 فرزند شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9849473171 پر ربط کریں ۔۔