انتقال

حیدرآباد۔ یکم فروری (راست) محترمہ سیدہ رحیمہ بی زوجہ جناب محمد قادر علی مرحوم کا انتقال یکم فروری بروز اتوار ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد محمدیہ، مادناپیٹ (مہدی پورہ) میں بعد عصر ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ چھاؤنی ناد علی بیگ میں عمل میں آئی۔ مرحومہ حافظ میر انور علی قادری امام مسجد محمدیہ، مادناپیٹ (مہدی پورہ) کی والدہ تھیں۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد محمدیہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9247840199 یا 9395357514 پر ربط کریں ۔

٭ جناب سید شہاب الدین ولد جناب سید رسول مرحوم کا یکم فبروری اتوار کو بعمر 85سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد عالمگیر شانتی نگر میںبروز پیر 2فبروری کو بعد نماز ظہر 1:15 بجے ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ مسجد عالمگیر شانتی نگر میں عمل میں آئے گی۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور2دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9949470995 اور 9949244707 پر ربط کریں۔
٭٭الحاج محمد وحید الدین صدیقی ولد جناب محمد غلام قادر صدیقی موظف محکمہ آر ٹی سی کا یکم فبروری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 2فبروری کو بعد نماز ظہر مسجد قطب شاہی مصری گنج میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ مسجد پیارو میاں مصری گنج میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون24474963 ، 9866723007 پر ربط کریں۔

حیدرآباد۔ یکم فروری (راست ) جناب خواجہ مشیرالدین (شمسی ) ریٹائرڈ گورنمنٹ ٹیچر آصف آباد‘ ضلع عادل آبادساکن پریا کالونی گڈی ملکاپور مہدی پٹنم ولد جناب خواجہ بشیرالدین مرحوم کا مختصر سی علالت کے بعد یکم فروری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد الہی پریاکالونی میں بعد عصرادا کی گئی اور تدفین قبرستان متصل درگاہ حضرت احمد بادپا ؒ فرسٹ لانسر میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزندسعدمشیراحمد اور دو دختران شامل ہیں۔ وہ ‘ جناب خواجہ رشیدالدین ریٹائرڈایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس کے چھوٹے بھائی تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9642628799 پر ربط کریں۔
m جناب سید جعفر حسین عابدی ولد جناب سید عابد حسین عابدی مرحوم ساکن دارالشفاء کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا مہدی علی ہادی کی امامت میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 3 فروری کو 4 ساعت عصر امکاس ہاؤز زیدی منزل دارالشفاء مقرر ہے۔ پسماندگان میں ایک دختر، 2 فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات سیل نمبر 9703847314 پر ربط کریں۔
m جناب سلطان رضا علی مرزا ولد جناب سلطان ناصر علی مرزا کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا سید حسن محمود ابو طالب کی امامت میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 3 فروری 4 ساعت عصر عبادت خانہ حسینی دارالشفاء مقرر ہے۔ پسماندگان میں ایک فرزند شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے 9346691448 پر ربط کریں۔
m محترمہ سیدہ شریف النساء موتی بی زوجہ جناب محمد خواجہ حسین نقشبندی مرحوم بنت حضرت سید شاہ حیدر محمد محمدالحسینی چشتی ساکن ملڑ کی تعلیم فتح دروازہ کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ یکم فروری کو بعد نماز ظہر مسجد حکیم وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی گئی اور تدفین روبرو مسجد وزیر علی قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 3 فروری بروز منگل بعد عصر مسجد میر وزیر علی فتح دروازہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9949887491 یا 9346344263 پر ربط کریں۔