حیدرآباد ۔ 29 ۔ جنوری : ( راست ) : الحاجہ محترمہ شمیم دردانہ عرف شاہین زوجہ جناب محمد عظیم الدین مرحوم کا 28 جنوری کو اوپن ہارٹ سرجری کے بعد خانگی دواخانہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد بخاری شاہؒ سعید آباد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان گول دائرہ مسجد معراج میں عمل میں آئی ۔ قرآن خوانی بعد نماز جمعہ مرحومہ کے مکان جیون یار جنگ کالونی سعید آباد میں مقرر ہے۔ مرحومہ ، ڈاکٹر جاوید کمال کی بڑی ہمشیرہ تھیں ۔ تفصیلات کے لیے 9246585833 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج قاری عبدالقدیر کلیمی ڈپٹی کمشنر کمرشیل ٹیکس ریٹائرڈ ولد غلام دستگیر (مرحوم) کا جمعرات 29 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔نماز جنازہ بعد نماز جمعہ 30 جنوری کو مسجد ابراہیم وی آئی پی کالونی چندرائن گٹہ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین مسجد عالمگیر وجئے نگر کالونی اے بیٹری لائن عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات 9177505922 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
٭٭الحاج شیخ عثمان زاہد العمودی ولد حاجی شیخ ابراہیم مرحوم تاجر تانبہ پیتل بیگم بازار کا جمعرات 8.30 بجے شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد ملے پلی میں ادا کی جائے گی اور تدفین آبائی قبرستان بیگم بازار میں ہوگی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9394782777 اور 9849070242 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔