حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( راست ) : محترمہ حمیدہ بیگم زوجہ جناب ظفر خان ساکن وارث گوڑہ سکندرآباد کا انتقال 26 جنوری کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ 27 جنوری کو مسجد کوثر وارث گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین چلکل گوڑہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 29 جنوری کو 3-30 بجے مسجد کوثر میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ دو لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9949215510 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ عظمت النساء بیگم عمر 72 سال بنت جناب عبدالحسین مرحوم مستاجر جنگلات زوجہ جناب عبدالقدیر مرحوم کا انتقال 27 جنوری کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ 28 جنوری برہنہ شاہ صاحب کی درگاہ میں ادا کی گئی ۔ فاتحہ سیوم 29 جنوری حافظ بابا نگر مسجد النور نزد عمر ہوٹل بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9247758304 ۔ 9247758301 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سعید بن عبداللہ الجابری ولد جناب علی جابری موظف ملازم نظام شوگر فیاکٹری کا 25 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز جنازہ 26 جنوری کو تدفین عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے فون نمبر 9885594493 پر ربط کریں ۔۔
لندن میں انتقال
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( راست ) : ڈاکٹر بشیر بیگ ولد جناب امیر بیگ کا 27 جنوری کو لندن میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین 29 جنوری کو لندن میں مقرر ہے ۔ ڈاکٹر بشیر بیگ عثمانیہ یونیورسٹی بی ایس سی ، ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کی اور لندن سے ایم ڈی اور ایف آر سی ایس کی تعلیم حاصل کی ۔ وہ 1958 سے لندن میں مقیم ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے فون نمبر 8897686069 اور 9908129148 پر ربط کریں ۔۔