انتقال

حیدرآباد ۔ 26 جنوری (راست) جناب محمد عبدالسلیم خاں کوہیری مؤظف میڈیکل اینڈ ہیلت ڈپارٹمنٹ ولد جناب محمد عبدالسلام خاں کوہیری مرحوم کا کل رات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر کمیلے کی مسجد بڑا بازار یاقوت پورہ میں ادا کی گئی۔ تدفین بڑا قبرستان دبیرپورہ میں عمل میں آئی۔ مرحوم محمد عبدالصمد خان (ایم ڈی ایف سیاست) کے بڑے بھائی تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9700157133 ، 8801325176 پر ربط کریں۔

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جنوری : ( راست ) : حضرت سید عبدالجلیل ولد حضرت سید عبدالعزیز ؒ ساکن زیبا باغ آصف نگر کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 27 جنوری کو بعد نماز ظہر مسجد خواجہ گلشن مہدی پٹنم میں ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ شریف متنگی ضلع میدک میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5 فرزندان ، 3 دختران شامل ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے 9985868116 ۔ 9391532803 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد عبدالرحمن خاں ولد جناب محمد افضل خاں مرحوم موظف گورنمنٹ پرنٹنگ پریس چنچل گوڑہ کا انتقال بروز یکشنبہ ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عشاء مسجد سیدنا عمر فاروقؓ واحد نگر ملک پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 93912854221 ۔ 9985429601 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد /26 جنوری (راست) نبیرہ حضرت یحیی پاشاہ علیہ الرحمہ و چوتھے صاحبزادے حضرت سید شاہ محمد ابراہیم حسینی واثق المعروف ولی پاشاہ علیہ الرحمہ حضرت سید شاہ غلام محمد اسماعیل حسینی قادری المعروف حاجی میاں کا آج سہ پہر جدہ (سعودی عرب) میں انتقال ہو گیا۔ حضرت گزشتہ 40 برس سے جدہ میں مقیم تھے۔ پسماندگان میں دو صاحبزادے اور دو صاحبزادیاں شامل ہیں۔ حضرت، مولانا سید شاہ مرتضی تاج حیدر کے بھائی اور مولانا سید خواجہ علی سعید مدنی قادری، مولانا سید احمد الحسینی سعید قادری، مولانا سید شاہ غلام صمدانی علی قادری صدر نشین سیرت النبی اکیڈمی اور مولانا سید شاہ غلام قادر قطب حسینی القادری معتمد مرکزی انجمن قادریہ کے حقیقی چچا ہوتے تھے۔ مزید تفصیلات کے لئے 9391055525 اور 9701040799 پر ربط پیدا کریں