حیدرآباد۔ 25 جنوری (راست) جناب سعید بن عبداللہ جابری ولد جناب عبداللہ جابری سابقہ ملازم نظام شوکر فیکٹری ساکن شاہ گنج حیدرآباد حال مقیم دوحہ قطر کا 25 جنوری کو دوحہ قطر میں انتقال ہوگیا۔ تدفین بعد نماز عصر 26 جنوری کو دوحہ قطر میں ہی عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9391391519 یا 0097455264629 پر ربط کریں۔
انتقال
٭ محترمہ سیدہ عزیزہ سلطانہ زوجہ جناب سید مخدوم محی الدین حسینی مرحوم موظف اسسٹنٹ انجینئر واٹر ورکس و پبلک ہیلتھ کا 25 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 26 جنوری کو بعد نماز ظہر جامع مسجد ملے پلی میں مقرر ہے۔ تدفین درگاہ یوسفینؒ میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم 27 جنوری بروز منگل بعد نماز عصر جامع مسجد ملے پلی میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9948056917 یا 040-23344053 پر ربط کریں۔
٭ جناب خواجہ ریاض علی ولد جناب خواجہ محمود علی کا بعمر 80 سال مختصر علالت کے بعد 25 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد حاجی کمال، دارالشفاء میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین جان اللہ خاں صاحب روبرو سنٹرل لائبریری، افضل گنج میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 27 جنوری بروز منگل بعد نماز عصر مسجد حاجی کمال ، دارالشفاء میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 040-24546344 یا 9704175525 پر ربط کریں۔
٭ محترمہ ریاض فاطمہ عرف بی بی بنت جناب مرزا امجد علی بیگ مرحوم زوجہ جناب اصغر علی ملازم سالار جنگ میوزیم ساکن وارث گوڑہ سکندرآباد کا انتقال 25 جنوری کو ہوگیا۔ میت وارث گوڑہ سے 26 جنوری کو صبح 7 بجے اٹھائی جائے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9652888365 یا 8790788850 پر ربط کریں۔
٭ محترمہ واجد بی زوجہ جناب محمد فقیر علی کا آج بعمر 98 سال خانگی ہاسپٹل مغلپورہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد حضرت سیدنا یحیی پاشاہ قاضی پورہ میں مولانا سید شاہ محمد صدیق حسینی عارف نے پڑھائی اور تدفین درگاہ شریف حضرت سیدنا یحیی پاشاہ قبلہ، مصری گنج میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 26 جنوری کو بعد عصر مسجد حضرت سیدنا یحیی پاشاہ قبلہ قاضی پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849065058 اور 9160906664 پر ربط کریں۔
حیدرآباد۔/25جنوری، ( راست ) جناب سید فصیح الدین ولد جناب سید محی الدین کا سوائن فلو کے عارضہ سے بروز ہفتہ انتقال ہوگیا۔ مرحوم کی اہلیہ بھی سوائن فلو سے متاثر اور شریک دواخانہ ہیں۔ بروز ہفتہ نماز جنازہ بعد نماز عصر ریتی کی مسجد میں ادا کی گئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9700893240، 9290208282 پر ربط کریں۔
حیدرآباد۔/25جنوری، ( راست ) جناب محمد حیدر علی خاں ابن جناب عبدالعلی خاں مرحوم کا قلب پر حملہ کی وجہ اچانک انتقال ہوا۔ تدفین دائرہ میرمومن میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔ مجلس زیارت 27جنوری سہ شنبہ 4بجے عصر عبادت خانہ حسینی میں مقرر ہے۔ مولانا میرجواد حسین عابدی مجتہد العصر مخاطب کریں گے۔ مرحوم، جناب طلعت سجاد ایڈوکیٹ کے برادر اور صدر گروہ جعفری (88) سے سید علی حسین طباطبائی کے داماد تھے۔