حیدرآباد ۔ 24 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب محمد محی الدین علی حال مقیم سعودی عرب ولد جناب محمد فضل علی مرحوم کا بروز جمعہ 23 جنوری کو الخبر سعودی عرب میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین بروز اتوار 25 جنوری کو بعد نماز عصر الخبر میں ہی عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9441676622 یا سعودی عرب فون 00966558287844 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جنوری : ( راست ) : مولوی پیر حکیم سید شاہ ہاشم پیر قادری حسنی و حسینی نقشبندی شطاری الہاشمی فرزند پیر و مرشد حکیم سید شاہ محمد فضل اللہ قادری مرحوم کا 22 جنوری کی صبح انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کے فرزند جناب سید شاہ عباس قادری نے جامع مسجد کنگ کوٹھی میں نماز جنازہ پڑھائی ۔ تدفین قبرستان راج محلہ ، کنگ کوٹھی میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9573705303 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 24 جنوری (راست) محترمہ مظہرالنساء بیگم زوجہ جناب محمد عبدالقدیر مرحوم ساکن جانکی نگر ٹولی چوکی کا بعمر 77 سال 24 جنوری کو بعد مغرب مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 25 جنوری کو بعد نماز ظہر مسجد صفاء جانکی نگر ٹولی چوکی میں ادا کی جائے گی اور تدفین حکیم پیٹ قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9177220261 ، 9700950226 پر ربط کریں۔