انتقال

کریم نگر۔/21جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد اکبر ریاض عرف رضوان کریم نگر ولد محمد ریاض علی اختر کا 21جنوری کو صبح انتقال ہوگیا۔ مرحوم پچھلے چند ماہ سے علیل تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ اور تین لڑکے ہیں۔ انور ریاض عرف عرفان کے بڑے بھائی اور محمد منظور علی امتیاز اسسٹنٹ کمشنر سیل ٹیکس موظف کریم نگر کے بھتیجے اور محمد اختر موظف ریونیو انسپکٹر نظام آباد کے بھانجے تھے۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مولانا ابوالکلام مصباحی امام و خطیب مسجد سواران نے پڑھائی۔ تدفین سواران قبرستان میں عمل میں آئی۔