انتقال

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب محمد لائق علی خاں ولد جناب محمد فرید خاں سابق انسپکٹر جنرل پولیس کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ وہ پچھلے چار پانچ مہینوں سے علیل تھے ۔ موصوف کا آندھرا پردیش کے مقبول و نامور پولیس عہدیداروں میں شمار ہوتاتھا ۔ اسپیشل آفیسر ریاستی وقف بورڈ اور مینجنگ ڈائرکٹر وائس چیرمین میناریٹی فینانس کارپوریشن کی حیثیت سے بھی انہوں نے کئی سال خدمات انجام دی تھیں ۔ مرحوم کی نماز جنازہ مسجد عالمگیری شانتی نگر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان متصل مسجد عالمگیری میں بعد نماز عصر عمل میں آئی ۔ مرحوم جناب اللہ یار خاں آئی اے ایس کے داماد تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ محترمہ کے علاوہ پانچ فرزندان محمد وجاہت علی خاں ، جدہ میں مقیم سعادت علی خاں ، فصاحت علی خاں و بشارت علی خاں کے علاوہ کینڈا میں مقیم ڈاکٹر نعمت علی خاں شامل ہیں ۔ قرآن خوانی جمعہ 16 جنوری کو بعد نماز عصر مرحوم کے مکان واقع وجئے نگر کالونی نزد اویسی پارک پر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9989928700 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 15 ۔ جنوری : ( راست ) : محترمہ طاہرہ بیگم اہلیہ جناب محمد عبدالحمید مرحوم ساکن فیض چمن کاروان کا جمعرات 15 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد کاروان میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان کالی قبر میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ ، محمد عبدالعزیز مقیم صلالہ عمان اور محمد عبدالبشیر کی والدہ تھیں ۔ فاتحہ سیوم جمعہ 16 جنوری کو بعد نماز عصر جامع مسجد کاروان میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9394167618 ۔ 9848240455 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سیدہ صابرہ بیگم زوجہ جناب سید صدیق علی صادق سابق ہیلت آفیسر کا مختصر علالت کے بعد آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد فریدیہ شکر گنج اور تدفین قبرستان متصل مسجد حسینی شکر گنج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 16 جنوری بروز جمعہ 4 ساعت شام مسجد فریدیہ شکر گنج مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9703415828 ۔ 9848616201 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد صفی الدین قریشی ولد جناب محمد فیاض الدین قریشی مرحوم کا 14 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد سلمان فارسی ، شہید نگر میں ادا کی گئی ۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 16 جنوری بعد نماز عصر مسجد سلمان فارسی شہید نگر میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9963123668 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب عبدالحکیم خان ولد جناب امیر الدین خاں مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 15 جنوری کو بڑی مسجد ملے پلی میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان قلعہ گولکنڈہ میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9951041043 ۔ 9391664659 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد احسان خان عرف معین خاں ولد جناب امیر خاں ساکن فرسٹ لانسر ہیڈکوارٹر لین ایکس سرویس مین کالونی کا 14 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 15 جنوری کو بعد نماز ظہر مسجد قادریہ فرسٹ لانسر میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 16 جنوری کو بعد عصر مسجد قادریہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند دو دختران شامل ہیں ۔ معلومات کے لیے 9849234003 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد رکن الدین ولد جناب محمد خواجہ مرحوم ساکن گھانسی بازار ( متوطن کلواکرتی ) کا بعمر 92 سال 15 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 16 جنوری بروز جمعہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد چیونٹی شاہ عثمان پورہ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین مقامی گول قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مرحوم ، محمد ظہیر الدین اسسٹنٹ کمشنر بلدیہ کے والد تھے ۔ زیارت بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد چیونٹی شاہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9704874980 ۔ 9948131245 پر ربط کریں ۔۔