انتقال

حیدرآباد 5 نومبر (راست) جناب محمد ذین الدین عابدی صدیقی (عرف رضوان) ولد جناب محمد عبدالرسول صدیقی کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد حسینی میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان دبیرپورہ میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8885078686 یا 9160322007 پر ربط کریں۔
l l ڈاکٹر سید نصیر پاشاہ قادری ریٹائرڈ پروفیسر اگریکلچر یونیورسٹی فرزند مولانا سید ولی اللہ قادریؒ عرف حبیب پاشاہ کا آج یوم یکشنبہ انتقال ہوگیا۔ مرحوم ، حضرت مولانا سید فرید پاشاہ قادریؒ و سید رشید پاشاہ قادریؒ کے حقیقی بھتیجے اور مولانا سید موسیٰ قادریؒ کے داماد تھے۔ پسماندگان میں دو صاحبزادے جناب سید مصطفیٰ قادری انجینئر اور جناب سید مرتضیٰ قادری انجینئر مقیم ابوظہبی ہیں۔ نماز جنازہ 6 نومبر بروز دوشنبہ 3 بجے بعد نماز ظہر مسجد درگاہ حضرت مولانا ندیم اللہ حسینیؒ کشن باغ میں ادا کی جائے گی اور تدفین مقبرہ رضوان میں عمل میں آئے گی۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبر 9866445591 پر ربط کریں۔

حیدرآباد /6 نومبر ( راست ) الحاج محمد امتیاز الدین صدیقی ( لئیق میاں ) ولد الحاج محمد امین الدین صدیقی مرحوم کا مختصر علالت کے بعد 6 نومبر 2017 کو امریکہ میں انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9885600686 یا 9246364659 پر ربط کریں ۔
حیدرآباد /6 نومبر ( راست ) سید عزیز الدین ولد جناب فیض الدین مرحوم ایرفورس اور سی آئی ایف ایل ریٹائرڈ ساکن ٹولی چوکی کا 5 نومبر بروز اتوار انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 6 نومبر بروز پیر بعد نماز ظہر مسجد محمود قادری ، ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ مسجد اقصی سات گنبد روڈ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد محمود قادری میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8374115876/ 9959051310 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب محمد عبدالباسط خان ولد جناب محمد عبدالعزیز خان مرحوم موظف ایگزیکیٹیو انجینئیر محکمہ پنچایت راج کا بروز پیر 6 نومبر 2017 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد سیدنا ابوبکر صدیقؓ ، الحسنات کالونی ٹولی چوکی میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین عالمگیر مسجد شانتی نگر کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9701538413/ 9391298282 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب محمد خواجہ احمد لاڈ بازار کے ممتاز و تاجر مصلی مکہ مسجد کا انتقال بروز اتوار کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عشاء مکہ مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 7 نومبر کو بعد عصر مکہ مسجد میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9989267585/ 7799229975 پر ربط کریں ۔
حضرت سید شہاب الدین مولوی صاحب کی دختر محترمہ سیدہ مہرالنساء زوجہ حضرت سید سعداللہ مرحوم اہل کالا ڈیرہ کا آج سہ پہر انتقال ہوگیا ۔ پیر و مرشد حضرت سید یعقوب میاں قبلہ کی امامت میں نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ خطیرہ حضرت شاہ ابراہیمؒ واقع کاچی گوڑہ میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند حضرت سید رفعت جاوید میاں اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9390111467 پر ربط کریں ۔
٭٭جناب محی الدین شریف ولد جناب عبدالقادر شریف مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد اقصیٰ سات گنبد روڈ ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔