حیدرآباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب مسعود سلطان ولد جناب محمد سلطان مرحوم وظیفہ یاب ملازم اے پی ایس ای بی کا 11 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بڑی مسجد ملے پلی میں اداکی گئی اور تدفین قبرستان مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 13 جنوری مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ بعد عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9866620927 ۔ 9291322814 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب شیخ اسلم ساکن جہاں نما کا 11 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عشاء جامع مسجد جہاں نما لانسر میں ادا کی گئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزند اور 3 دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 13 جنوری کو بعد نماز ظہر جامع مسجد جہاں نما میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9848291125 ۔ 9912935707 پر ربط کریں ۔۔
٭٭الحاج کاظم علی علوی ولد جناب غلام علی علوی ؒ سابقہ ملازم گڈایر انڈیا لمیٹیڈ کا 9 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد محمدیہ ریاست نگر میں 10 جون کو بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9885247052 پر ربط کریں۔