انتقال

جدہ ۔ 11 ۔ جنوری : ( ای میل ) : جناب خواجہ مظہر الدین ( ایروینگس ) جو اپنے افراد خاندان کے ساتھ جمعرات کی شب بذریعہ کار زیارت مدینہ منورہ جارہے تھے کہ راستہ میں حادثہ پیش آیا ، جس میں ان کی اہلیہ ، دختر اور ایک قریبی رشتہ دار کا انتقال ہوگیا ۔ 4 بچے شدید زخمی حالت میں دواخانہ میں زیر علاج ہیں ۔ نماز جنازہ 11 جنوری بروز اتوار بعد نماز ظہر مسجد نبویؐ ، مدینہ منورہ میں ادا کی گئی اور تدفین جنت البقیع میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے جناب خواجہ حمید الدین ( ایروینگس شرفیہ جدہ ) سے فون 00966557701440 پر ربط کریں۔۔
حیدرآباد۔11جنوری ( راست) الحاج محمد محی الدین شریف مدنی المعروف سلیم کا 10جنوری بروز ہفتہ کو دل کا شدید دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 11جنوری کو بعد نماز عصر ہری مسجد چپل بازار میں ادا کی گئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ زیارت سیوم 13جنوری بروز منگل بعد نماز عصر ہری مسجد چپل بازار مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 040-24653470 ‘ 9000684147 پر ربط کریں۔

٭٭ ( راست) محترمہ سکینہ بی زوجہ جناب محمد داؤد ریٹائرڈ آل انڈیا ریڈیو کا بعمر 85سال آج صبح انتقال ہوگیا ۔ جنازہ کی نماز محمدیہ مسجد یوسف گوڑہ حیدرآباد میں بعد نماز عصر ادا کی گئی ۔ تدفین امیرپیٹ کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیٹے محمد عبدالرزاق ریٹائرڈ اسسٹنٹ آف کمرشیل ٹیکس آفیسر ‘ محمد علی ‘ محمد شوکت علی ‘ محمد سلیمان اور ایک بیٹی شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل مسجد محمدیہ یوسف گوڑہ میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849323867 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔