حیدرآباد 5 نومبر (راست) جناب محمد ذین الدین عابدی صدیقی (عرف رضوان) ولد جناب محمد عبدالرسول صدیقی کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد حسینی میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان دبیرپورہ میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8885078686 یا 9160322007 پر ربط کریں۔
l l ڈاکٹر سید نصیر پاشاہ قادری ریٹائرڈ پروفیسر اگریکلچر یونیورسٹی فرزند مولانا سید ولی اللہ قادریؒ عرف حبیب پاشاہ کا آج یوم یکشنبہ انتقال ہوگیا۔ مرحوم ، حضرت مولانا سید فرید پاشاہ قادریؒ و سید رشید پاشاہ قادریؒ کے حقیقی بھتیجے اور مولانا سید موسیٰ قادریؒ کے داماد تھے۔ پسماندگان میں دو صاحبزادے جناب سید مصطفیٰ قادری انجینئر اور جناب سید مرتضیٰ قادری انجینئر مقیم ابوظہبی ہیں۔ نماز جنازہ 6 نومبر بروز دوشنبہ 3 بجے بعد نماز ظہر مسجد درگاہ حضرت مولانا ندیم اللہ حسینیؒ کشن باغ میں ادا کی جائے گی اور تدفین مقبرہ رضوان میں عمل میں آئے گی۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبر 9866445591 پر ربط کریں۔