حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب سید شاہ امین اللہ حسینی رضوی عرف سید ابوہاشم بن شامش فرزند جناب سید شاہ نور اللہ حسینی رضوی سابقہ وظیفہ یاب جمعدار عروب صرفخاص مبارک کا 8 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد رنمست پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت سید شاہ سہراب الدین اولیاء عریان شمشیرؒ ، لنگر حوض میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9397936477 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ فوٹو گرافر جناب شیخ شاہ علی مالک رائل فوٹو اسٹوڈیو ولد جناب شیخ محی الدین مرحوم سابق مالک نظام فوٹو اسٹوڈیو کا بعمر 78 سال 9 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد حسینی روبرو آئی ٹی آئی گلڈ وجئے نگر کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 8801298645 ۔ 8374560211 پر ربط کریں ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد حسینی میں مقرر ہے ۔۔
٭٭ محترمہ زلیخہ بیگم زوجہ جناب علی اصغر خاں مرحوم ساکن فرسٹ لانسرز احمد نگر کا بعمر 101 سال بروز جمعہ 9 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد قادریہ فرسٹ لانسرز میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ میں عمل میں آئی ۔ بروز اتوار بعد نماز عصر فاتحہ سیوم جامع مسجد قادریہ فرسٹ لانسرز میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9014147800 ۔ 9703831489 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید غیور حیدر رضوی ابن جناب سید عابد علی رضوی مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ میت دامن کوہ مولا علی سے اٹھائی گئی اور تدفین مقبرہ امجد علی خاں مرحوم میں عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ مولوی سید جلال حیدر زیدی نے پڑھائی ۔ مرحوم کی مجلس 10 جنوری کو 4-30 ساعت دن مقبرہ امجد علی خاں مرحوم دامن کوہ مولا علی مقرر ہے ۔ جناب اصغر آفندی بیان کریں گے ۔ تفصیلات کے لیے 9391322602 ۔ 9347545484 پر ربط کریں ۔۔