حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( فیاکس ) : جناب محمد عبدالقدوس فرزند عبدالستار صاحب مرحوم کا آج صبح اچانک ان کی قیام گاہ واقع الکاپور انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد صلاح الدین خاں روبرو واٹر ٹینک مغل پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین آبائی قبرستان تکیہ مغل فقیر علی آباد میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد صلاح الدین خاں میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 2 صاحبزادیوں کے علاوہ 2 فرزندان محمد عبدالستار ماجد اور محمد عبدالجلیل امجد شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9848572475 پر ربط قائم کریں ۔۔
٭٭ جناب سید خواجہ معین الدین موظف پولیس سب انسپکٹر رنگاریڈی ڈسٹرکٹ ( کورٹ سرویس ) ولد جناب سید غوث مرحوم کا انتقال 8 جنوری بروز جمعرات کو ہوا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد الکربی پہاڑی شریف میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان پہاڑی شریف میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9866493367۔ 9010597947 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( ای میل ) : الحاج محمد جمیل الرحمن ریٹائرڈ سیکشن آفیسر ، اے جی آفس حیدرآباد کا بعمر 90 سال شکاگو ، امریکہ میں انتقال ہوگیا ۔ ڈاکٹر معین انصاری اور مسز شاہدہ انصاری نے محمد جمیل الرحمن کے انتقال پر رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ہمدرد انسان تھے جنہوں نے ہمیشہ سچ کہا ۔ انہوں نے ضرورت مندوں کی مدد کی اور خیر کے بہت سے کام کیے ۔ وہ 80 کے دہے میں امریکہ کو نقل مقام کیے تھے ۔ ان کے بڑے فرزند محمد عارف الرحمن یو ایس ڈی اے میں برسر کار ہیں ۔ ڈاکٹر معین انصاری اور شاہدہ انصاری نے دعاکی اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اور ان کے ارکان خاندان کو صبر جمیل عطا کرے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر ( یو ایس اے ) 8477916469 یا حیدرآباد فون نمبر 9573843681 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ افضل النساء عرف آسیہ آپا زوجہ عبدالرحمان خالدی مرحوم ریسرچ اسکالر ( ریٹائرڈ ) زرعی یونیورسٹی راجندر نگر کا انتقال کل امریکہ کے شہر کینس میں ہوا اور تدفین کینس شپ کے ایک قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز جمعہ شرفی چمن درگاہ سبزی منڈی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9494225386 ۔ 9700862688 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سیدہ حاجرہ بیگم اہلیہ حضرت سید محمد احمد حسن جیلی الکلیمی کا آج بروز جمعرات صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد عرفات یاقوت پورہ کالونی میں ادا کی جائے گی ۔ اور تدفین آستانہ کلیمی درگاہ حضرت خواجہ حسین شاہ ولیؒ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9490807810 ۔ 9396865903 پر ربط کریں ۔۔