انتقال

حیدرآباد۔/4نومبر، ( راست) جناب مامون الرشید مرحوم ای ای کے فرزند ہارون الرشید سپرنٹنڈنٹ ایریگیشن متوطن سدی پیٹ 48سالہ کا انتقال ہوا۔ 3 نومبر کو بعد عشاء حیدرآباد میں تدفین عمل میں آئی۔ جناب خالد الرشید پی اے چیف منسٹر تلنگانہ، جناب محمود الرشید سابق کونسلر و لینڈ لارڈ، جناب شوکت الرشید ایڈوکیٹ جناب حامد الرشید مرحوم کے بھتیجے اور حاجی عبدالوکیل محکمہ عدلیہ عبدالصبور کے ماموں ہوتے ہیں، جناب ہارون الرشید وکیل مرحوم کے پوترے تھے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون 9440836084 پر ربط پیداکیا جاسکتا ہے۔
حیدرآباد ۔ 4 نومبر (راست) گروہ شیدائے شبیر کے نوحہ خواں جناب سید اصغر علی خاں ابن سید باقر علی خاں کو پنجتن کالونی دارالشفاء کا 3 نومبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک میں مولانا سیدا کبر حسین رضوی نے پڑھائی اور تدفین آبائی قبرستان مولا علی میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 5 نومبر اتوار کو11 بجے دن عبادت خانہ حسینی دارالشفاء میں مقرر ہے۔ مولانا سید اکبر حسین رضوی بیان کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9391806061 ، 8686655659 پر ربط کریں۔
00 جناب محمد رفیع احمد (آر کے ٹرانسپورٹ ساکن چندو لال بارہ دری) کی اہلیہ محترمہ کا 3 نومبر کو صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد حکیم میر وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 5 نومبر اتوار کو بعد نماز عصر مسجد حکیم میر وزیرعلی فتح دروازہ میں مقرر ہے۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبر 9949887491 پر ربط کریں۔