حیدرآباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب سید احمد علی ولد جناب سید محی الدین مرحوم موظف سب انسپکٹر پولیس کا انتقال 6 جنوری بروز منگل کو ہوا ۔ پسماندگان میں 2 دختران 3 فرزندان شامل ہیں ۔ نماز جنازہ 7 جنوری کو بعد مغرب محبوب کالونی سلمان فارسی مسجد آصف نگر جھرہ میں ادا کی گئی اور تدفین محبوب کالونی آصف نگر جھرہ میں عمل میں آئی ۔ زیارت 9 جنوری کو بعد عصر سلمان فارسی مسجد ، محبوب کالونی آصف نگر جھرہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9885011354 ۔ 9505029556 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد یوسف الدین ( یوسف جانی ) ولد جناب محمد شرف الدین مرحوم ساکن سید علی گوڑہ سابق ملازم این سی بی جدہ کا 6 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر درگاہ حضرت احمد بادپاؒ کی مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 9 جنوری کو بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9885243381 ۔ 9849558964 پر ربط کریں ۔۔