انتقال

٭٭ محترمہ ریاست بیگم عرف شمیم بیگم ہیڈ مسٹرس ہائیر پرائمری اسکول بیدر اہلیہ سید امری شاہ ریٹائرڈ لائبریرین اردو آرٹس کالج حمایت نگر حیدرآباد کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد حاجی اسماعیل اڈیکمیٹ میں ادا کی گئی اور ٹھگی جیل مسجد کے پاس الہی چمن میں تدفین عمل میں آئی ۔ تفصیلات فون نمبر 9866342757, 9989785443 پر حاصل کی جاسکتی ہے ۔

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب سید نعمت یداللہی کی اہلیہ محترمہ سیدہ بتول نعمت کا آج دوپہر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عشاء ادا کی گئی اور تدفین حظیرہ بندگی میاں حضرت سید راج محمدؒ میں عمل میں آئی ۔۔

٭٭ فقیر ضامن علی خاں یحییٰ زئی موظف ڈپٹی کلکٹر و وائس چیرمین ذائی بلونائیڈ ٹرسٹ کا انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ 7 جنوری 10 بجے دن مسجد حضرت مولانا مرتضی چنچل گوڑہ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین حظیرہ شہیداں چنچل گوڑہ میں ہوگی ۔ مرحوم کے فرزندان میں حافظ شکیب مہدی علی خاں ، شعیب مہدی علی خاں اور مجیب مہدی علی خاں ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9885237858 اور 8978670176 پر ربط کریں ۔۔