انتقال

حیدرآباد ۔ 3 جنوری (راست) حضرت الحاج شیخ حسین قادری قدیری ولد جناب شیخ احمد مرحوم مؤظف جامعہ عثمانیہ کا آج بعمر 78 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد اقصیٰ لالہ گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین لالہ گوڑہ کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 4 جنوری بعد عصر مسجد اقصیٰ لالہ گوڑہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9652864487 پر ربط کریں۔
00 محترمہ احمدالنساء زوجہ جناب محمد عبدالعزیز مرحوم مؤظف ایس آر ایس پی انجینئر ساکن عثمان پورہ جگتیال کا بعمر 84 سال جمعرات کی رات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد جگتیال میںاداکی گئی اور تدفین آبائی قبرستان جگتیال میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 6 لڑکے اور چار لڑکیاں شامل ہیں۔ مرحومہ محمد عبدالرحمن مؤظف گرداور اور محمد کمال، محمد شاہد کی والدہ محترمہ تھیں۔
٭٭ جناب اسرار حسن خان ولد مرحوم ابن حسن خان ریٹائرڈ اکاونٹنٹ ، آفس آف اکاونٹنٹ جنرل آندھرا پردیش و تلنگانہ سابقہ فٹبال کھلاڑی کا بروز ہفتہ 3 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد قبا قادر باغ میں ادا کی گئی اور تدفین ٹھگی جیل قبرستان میں انجام پائی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5 لڑکیاں ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 4 جنوری بعد نماز عصر مسجد ٹھگی جیل میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9849242949 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد حفیظ الدین ولد محمد علاء الدین صاحب کا آج قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز اتوار 4 جنوری بعد نماز عصر مسجد سیدناعمر ؓ ، سری رام نگر یوسف گوڑہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین بڑا قبرستان رحمت نگر میں عمل میں آئے گی ۔ وہ ، صدر مدرسہ ضیا العلوم یوسف گوڑہ تھے ۔ تفصیلات کے لیے 8179517875 پر ربط کریں ۔۔